راولپنڈی میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ، اڈیالہ جیل کے اطراف ریڈ زون قائم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جبکہ اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف کے علاقے کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔

latest urdu news

انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پابندیوں کا اطلاق رات 12 بجے سے شروع ہو چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حساس تنصیبات اور جیل کے اطراف کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کو روکنے کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے تحت اڈیالہ جیل اور اس کے گرد و نواح میں ہر قسم کے جلسے، جلوس، دھرنے، ریلیوں اور احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ عوامی اجتماعات اور سیاسی سرگرمیوں کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ان پابندیوں کا مقصد امن و امان برقرار رکھنا اور حساس مقامات کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter