فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ، 4 سالہ بچی کھلے مین ہول میں گر کر زندگی کی بازی ہار گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد کے علاقے طیبہ ٹاؤن میں غفلت کے باعث ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں چار سالہ بچی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔ واقعے نے اہلِ علاقہ کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق ہانیہ نور نامی بچی گلی میں کھیل رہی تھی کہ اچانک لاپتا ہوگئی۔ اہلِ خانہ اور مقامی افراد نے اس کی تلاش شروع کی، جس کے بعد بچی کی لاش قریبی کھلے مین ہول سے برآمد ہوئی۔

واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہاؤسنگ ڈویلپر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ متعدد مین ہولز بغیر ڈھکن کے کھلے چھوڑ دیے گئے تھے، جس سے علاقے کے مکینوں خصوصاً بچوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق تھے۔

لاہور: کھلے مین ہول میں گر کر ڈھائی سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کھلے مین ہولز اور ناقص حفاظتی انتظامات کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter