جنت مرزا کو کاسٹ کرنا بڑی غلطی ثابت ہوا: سید نور کا اعتراف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے معروف فلم ڈائریکٹر Syed Noor نے ٹک ٹاک اسٹار Jannat Mirza کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے فیصلے کو ناکام تجربہ قرار دے دیا۔

latest urdu news

ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے سید نور نے کہا کہ جنت مرزا کو فلم میں شامل کرنا “تباہی” کے مترادف تھا۔ ان کے مطابق فلم پر کافی محنت کی گئی تھی، لیکن اس کے باوجود شائقین سینما گھروں تک نہیں آئے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ طور پر ناظرین کا خیال تھا کہ جنت مرزا کو وہ سوشل میڈیا پر باآسانی دیکھ سکتے ہیں، اس لیے فلم دیکھنے کے لیے سینما جانے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔

جنت مرزا کی بہن علشبہ انجم کا 30 لاکھ روپے میں شادی کرنے کا اعلان

سید نور کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں فلموں کا اپنا ایک مخصوص ناظرین حلقہ ہوتا تھا، جو اپنے پسندیدہ اداکاروں کی فلموں کا بے صبری سے انتظار کرتے تھے، لیکن اب حالات بدل چکے ہیں اور شائقین کا رویہ بھی پہلے جیسا نہیں رہا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter