Islamabad High Court نے یوٹیوبر Rajab Butt کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
جسٹس Azam Khan کی جانب سے جاری 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کوئی اور قانونی رکاوٹ موجود نہ ہو تو رجب بٹ کا نام فوری طور پر پی سی ایل سے خارج کیا جائے۔
عدالت کے فیصلے میں کہا گیا کہ رجب بٹ کا نام National Cyber Crime Investigation Agency کی درخواست پر اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا، تاہم ڈپٹی اٹارنی جنرل کے مطابق اب اس ادارے کو نام نکالنے پر کوئی اعتراض نہیں۔
عدالت نے واضح کیا کہ کسی شخص کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے کا اختیار موجود ضرور ہے، لیکن اس کا استعمال منصفانہ اور قانونی تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ فیصلے میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار کو فہرست میں شامل کرنے سے قبل شوکاز نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔
جوا ایپ پروموشن کیس: رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت پر سماعت، درخواستیں مؤخر
مزید برآں عدالت نے قرار دیا کہ صرف انکوائری یا تحقیقات کا زیر التوا ہونا کسی شہری پر سفری پابندی عائد کرنے کے لیے کافی بنیاد نہیں بن سکتا، لہٰذا ایسے اقدامات قانون اور انصاف کے اصولوں کے مطابق ہونے چاہئیں۔
