یواے ای کی وزارتِ تعلیم نے ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کو عارضی طور پر آن لائن منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
وزارت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر جاری بیان کے مطابق 5 مئی 2026 سے 8 مئی 2026 تک نرسریوں سمیت تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں آن لائن کلاسز ہوں گی۔ اس دوران طلبہ گھروں سے تعلیم حاصل کریں گے جبکہ تدریسی عملہ بھی ورچوئل طریقے سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد تعلیمی اداروں میں موجود افراد کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ موجودہ صورتحال کا جائزہ 8 مئی کو لیا جائے گا، جس کے بعد حالات کے مطابق آن لائن تدریس کی مدت میں توسیع کا فیصلہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
ایران اور امارات کے درمیان بیک چینل ڈپلومیسی سے خصوصی پروازیں ممکن
وزارت نے والدین اور طلبہ سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ آن لائن تعلیمی نظام کو مؤثر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
