Pakistan Super League کے 11ویں ایڈیشن کے ایلیمینیٹر ون میں ناقص کارکردگی کے بعد آسٹریلوی بیٹر Steve Smith غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور ڈریسنگ روم میں بیٹ توڑ دیا۔
Gaddafi Stadium میں کھیلے گئے میچ میں حیدر آباد کنگزمین نے Multan Sultans کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ ٹاس جیت کر مخالف ٹیم نے ملتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جہاں بیٹنگ لائن خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی۔
ملتان کی جانب سے Shan Masood 69 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، تاہم Sahibzada Farhan اور دیگر کھلاڑی نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
پی ایس ایل 11 فائنل ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان، قیمتیں اور شیڈول سامنے آگیا
اسٹیو اسمتھ صرف 13 رنز بنا کر Mohammad Ali کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جبکہ ان کا کیچ Maaz Sadaqat نے پکڑا۔ آؤٹ ہونے کے بعد وہ شدید برہمی کا شکار نظر آئے اور ڈریسنگ روم میں بیٹ زمین پر دے مارا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
واقعے کے حوالے سے شائقین کرکٹ میں مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ کا خیال ہے کہ اسمتھ کا ردعمل مخالف کھلاڑی کے جارحانہ انداز پر تھا، جبکہ دیگر کے مطابق وہ امپائر کے فیصلے پر ناخوش تھے۔
