پی ایس ایل 11 فائنل ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان، قیمتیں اور شیڈول سامنے آگیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کا باقاعدہ آغاز 27 اپریل کو شام 4 بجے سے ہوگا۔ شائقین آن لائن ٹکٹ pcb.tcs.com.pk کے ذریعے حاصل کر سکیں گے۔

latest urdu news

اس کے علاوہ فزیکل ٹکٹ 28 اپریل (منگل) صبح 10 بجے سے لاہور کے 18 مخصوص ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ شائقین کو ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے مقررہ مراکز سے رجوع کرنا ہوگا۔

فائنل میچ کی تفصیلات

پی ایس ایل 11 کا فائنل 3 مئی کو لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ حکومت کی منظوری کے بعد اس بار فائنل میں شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے، جس سے کرکٹ فینز میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

پی ایس ایل فائنل کیلئے شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

ٹکٹوں کی قیمتیں

پی سی بی کی جانب سے مختلف انکلوژرز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں درج ذیل مقرر کی گئی ہیں:

  • جنرل انکلوژرز (حنیف محمد، امتیاز احمد، سعید احمد، انضمام الحق): 1500 روپے
  • فرسٹ کلاس انکلوژرز (عبدالحفیظ کاردار، عبدالقادر، جاوید میانداد، سرفراز نواز): 2000 روپے
  • پریمیئم انکلوژرز (راجہ، سعید انور): 4000 روپے
  • وی آئی پی انکلوژرز (فضل محمود، عمران خان): 6000 روپے
  • وی سی آئی پی انکلوژر (وقار یونس): 8000 روپے
  • جناح اینڈ (ظہیر عباس انکلوژر): 10,000 روپے
  • PCB گیلری: 12,000 روپے

شائقین کے لیے اہم موقع

پی ایس ایل فائنل ہمیشہ سے پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ تصور کیا جاتا ہے، جہاں ملک بھر سے شائقین اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم کا رخ کرتے ہیں۔ اس بار فائنل میں عوامی شرکت کی اجازت نے ایونٹ کی اہمیت اور جوش کو مزید بڑھا دیا ہے۔

پی ایس ایل 11 فائنل ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان، قیمتیں اور شیڈول سامنے آگیا

ٹکٹوں کی آن لائن اور فزیکل فروخت کے آغاز کے ساتھ ہی شائقین کرکٹ کے لیے فائنل میچ کا انتظار مزید بڑھ گیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ٹکٹوں کی مانگ بہت زیادہ ہوگی، اس لیے شائقین کو بروقت خریداری کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ وہ اس بڑے مقابلے کا حصہ بن سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter