گجرات کے علاقے تھانہ گلیانہ کی پولیس نے خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کے واقعے میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق 16 اپریل 2026 کو ایک خاتون نے اطلاع دی کہ سیالکوٹ کے رہائشی دو افراد نے اس کے گھر میں داخل ہو کر اسلحے کے زور پر مبینہ طور پر زیادتی کی۔ اطلاع ملنے پر تھانہ گلیانہ میں دفعہ 375-A کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور فوری طور پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ طریقہ کار کی مدد سے دونوں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں آفتاب سلیم اور سبحان سلیم شامل ہیں، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) گجرات نے کہا ہے کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
گجرات پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد، 3 ملزمان گرفتار
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
