ضلع Gujrat کی تحصیل Sarai Alamgir میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زمین کے تنازع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے دو گروپوں کے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ صدر سرائے عالمگیر کو اطلاع ملی کہ گاؤں باولی شریف میں زمین کے جھگڑے پر دو گروپوں کے درمیان اسلحہ کے ساتھ ہوائی فائرنگ کی جا رہی ہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل ڈاکٹر ممتاز احمد میکن کی نگرانی میں ایس ایچ او ایس آئی آفتاب رسول نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری ایکشن لیا۔
کارروائی کے دوران دونوں گروپوں سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان، ارسلان صابر، عظمت خان اور عقل ولی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 12 بور کی تین بندوقیں اور متعدد کارتوس بھی برآمد کیے ہیں۔
سرائے عالمگیر: پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی
پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جا سکے۔
اس موقع پر ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ ایک سنگین جرم ہے جو قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
مقامی شہریوں نے پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے امن و امان کی بحالی کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے۔
