جہلم میں ڈالہ کلچر اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے 10 ملزمان گرفتار، جدید اسلحہ اور گاڑیاں برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم : سی سی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈالہ کلچر اور اسلحہ کی نمائش میں ملوث 10 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

latest urdu news

ترجمان کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے ملزمان کے قبضے سے 3 جدید رائفلیں، 2 پسٹل اور 3 گاڑیاں برآمد کر لی ہیں۔ کارروائی کے دوران یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ 4 ملزمان حساس اداروں کی وردیاں پہنے ہوئے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سرعام اسلحہ کی نمائش اور ڈالہ کلچر کے ذریعے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا رہے تھے، جس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

جہلم: انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پرفائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت ہو گئی

تمام ملزمان کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter