سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید مالی سہارا، ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط موصول

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالر کی رقم موصول ہو گئی ہے، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملے گا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ رقم سعودی حکومت کے اعلان کردہ تین ارب ڈالر ڈپازٹ کا حصہ ہے۔

latest urdu news

مرکزی بینک کے مطابق یہ دوسری قسط ہے، جبکہ اس سے قبل 15 اپریل کو دو ارب ڈالر پہلے ہی پاکستان کو منتقل کیے جا چکے ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر اعلان کردہ تین ارب ڈالر کی مکمل رقم پاکستان کو موصول ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے اس مالی پیکیج کا وعدہ کیا تھا، جس کے تحت زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں مزید مالی تعاون کے امکانات بھی زیر غور ہیں۔

پاکستان کو سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کی مالی معاونت جلد ملنے کا امکان

ادھر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حال ہی میں بتایا تھا کہ پانچ ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی مدت میں بھی توسیع متوقع ہے، جس کے تحت سالانہ تجدید کے بجائے اسے تین سال کے لیے بڑھایا جا سکتا ہے، اور اس کی میعاد 2028 تک جا سکتی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کو پاکستان نے گزشتہ ہفتے دو ارب ڈالر کے ڈپازٹس 45 کروڑ ڈالر سود کے ساتھ واپس کیے، جبکہ مزید ایک ارب ڈالر کی ادائیگی 23 اپریل کو متوقع ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter