وفاقی وزیر خزانہ Muhammad Aurangzeb نے کہا ہے کہ پاکستان کو Saudi Arabia کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی مالی معاونت آئندہ ہفتے تک موصول ہونے کی توقع ہے۔ یہ رقم اضافی ڈپازٹس کی صورت میں فراہم کی جائے گی، جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملے گا۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ ان کی سعودی ہم منصب کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں میں اس معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں سعودی حکام نے مالی تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ ہفتے 1.4 ارب ڈالر کی ادائیگیاں بروقت مکمل کی ہیں اور حکومت آئندہ بھی تمام مالی ذمہ داریاں وقت پر ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کے مطابق سعودی معاونت سے ادائیگیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم کا دورۂ مشرقِ وسطیٰ ازسرِ نو ترتیب، پہلا پڑاؤ سعودی عرب ہوگا
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس مالی سپورٹ کی مدت اب سالانہ تجدید کے بجائے 2028 تک بڑھا دی جائے گی، جو پاکستان کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے سعودی قیادت، خصوصاً Mohammed bin Salman کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل وقت میں پاکستان کی معاونت کی یقین دہانی کروائی۔
