گجرات کے علاقے محمودآباد جلالپور جٹاں میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک 30 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق مقتول کی شناخت عبدالغفار ولد گل بہادر کے نام سے ہوئی ہے، جو اپر دیر کا رہائشی تھا اور مقامی علاقے میں کوڑا اٹھانے کا کام کرتا تھا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسے نشانہ بنا کر تین گولیاں ماریں اور موقع سے فرار ہو گئے۔
زخمی شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد ریسکیو 1122 اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، جبکہ کرائم سین یونٹ نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو اسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا۔
گجرات میں محنت کش پر تشدد اور بھنویں کاٹنے کا واقعہ، پولیس کی کارروائی
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ ابتدائی طور پر واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم حکام مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہے ہیں۔
