گجرات میں محنت کش پر تشدد اور بھنویں کاٹنے کا واقعہ، پولیس کی کارروائی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: Gujrat کے تھانہ لاری اڈہ کے علاقے میں ایک محنت کش پر تشدد اور اس کی بھنویں کاٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کا ڈی پی او نے فوری نوٹس لے لیا ہے۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق محلہ کالوپورہ کے رہائشی ذیشان ڈار، جو مہر عدنان کے پاس ملازمت کرتا تھا، کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد مہر عدنان نے مبینہ طور پر اس پر تشدد کیا اور اس کی بھنویں کاٹ دیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص نے ابتدائی طور پر تھانے میں کوئی درخواست جمع نہیں کرائی تھی، تاہم واقعے کا نوٹس لیے جانے کے بعد پولیس نے اسے تلاش کر کے میڈیکل معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

گجرات میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 700 کنال سرکاری زمین واگزار

پولیس کے مطابق ملزم مہر عدنان کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی قانونی کارروائی جاری ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter