اچھی کارکردگی ہی اصل پہچان ہے، ایکشن نہیں: عثمان طارق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز Quetta Gladiators کے اسپنر Usman Tariq نے کہا ہے کہ وہ اپنے بولنگ ایکشن کے بجائے کارکردگی پر توجہ دیتے ہیں، کیونکہ میچ میں کامیابی کا دارومدار اچھی بولنگ پر ہوتا ہے۔

latest urdu news

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان طارق نے کہا کہ کھلاڑی کے نام یا اس کے تاثر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اصل چیز میدان میں کارکردگی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کراچی میں سندھ پریمیئر لیگ کھیل چکے ہیں، اس لیے یہاں کی کنڈیشنز سے اچھی طرح واقف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ Karachi کی پچز عموماً اسپنرز کے لیے سازگار ہوتی ہیں اور وہ اسی حساب سے اپنی حکمت عملی ترتیب دیتے ہیں، تاہم حتمی گیم پلان موجودہ حالات کو مدنظر رکھ کر بنایا جاتا ہے۔

عثمان طارق نے کہا کہ ان کا بنیادی ہدف ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنا ہے اور وہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کو ٹائٹل جتوانا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور یہی اعتماد لیگ کرکٹ میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

بابر اور شاہین نے ٹیم کے لیے بہت میچ جتوائے، میچ خراب ہونا کھیل کا حصہ ہے: عثمان طارق

انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی ایک بیٹر کو ہدف نہیں بناتے بلکہ ہر وکٹ ان کے لیے اہم ہوتی ہے، کیونکہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہر کھلاڑی میچ کا رخ بدل سکتا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے رجحان پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فارمیٹ بیٹرز کے لیے زیادہ سازگار ہوتا جا رہا ہے، جس کے باعث بولرز کو زیادہ ذہانت اور محنت سے بولنگ کرنا پڑتی ہے۔

شائقین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں کراؤڈ کی موجودگی میچ کا حسن بڑھا دیتی ہے، اور امید ہے کہ جلد حالات بہتر ہوں گے تاکہ شائقین دوبارہ بھرپور انداز میں میچز دیکھ سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter