امریکا کی ایک خاتون کی برسوں پر محیط کوشش آخرکار رنگ لے آئی، جب انہوں نے لاٹری میں لاکھوں ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا۔
مشی گن کے علاقے بے کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی 65 سالہ خاتون کئی دہائیوں سے باقاعدگی کے ساتھ لاٹری کھیلتی آ رہی تھیں۔ ان کے مطابق جب سے Lotto 47 کا آغاز ہوا، تب سے وہ ہر بدھ اور ہفتے کو اس میں حصہ لیتی رہی ہیں۔
خاتون نے بتایا کہ 21 مارچ کی قرعہ اندازی کے لیے انہوں نے ایک مقامی دکان سے ٹکٹ خریدا۔ بعد ازاں ان کی پڑوسی نے اطلاع دی کہ اسی دکان سے جیک پاٹ جیتنے والا ٹکٹ فروخت ہوا ہے، تاہم ابتدا میں انہیں یقین نہیں تھا کہ یہ ان کا ہی ٹکٹ ہو سکتا ہے۔
امریکی شخص نے 20 برس ایک ہی لاٹری نمبر کھیلنے کے بعد لاکھوں ڈالرز جیت لیے
بعد میں جب نمبرز کی تصدیق کی گئی تو ان کے منتخب کردہ نمبر (31، 27، 26، 20، 18، 04) جیک پاٹ سے میچ کر گئے، جس کے نتیجے میں وہ تقریباً 11 لاکھ ڈالر جیتنے میں کامیاب ہو گئیں۔
خاتون کا کہنا ہے کہ مستقل مزاجی اور صبر نے آخرکار انہیں یہ کامیابی دلائی، جو ان کے لیے کسی خواب کے پورا ہونے سے کم نہیں۔
