مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری نصیر عباس نے لالہ موسیٰ میں سیوریج منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سالک حسین اور شافع حسین ایک بڑے سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں رہنما ان کے لیے قابل احترام ہیں اور وہ ماضی میں بھی ان کی عزت کرتے تھے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، تاہم ان کے حالیہ فیصلوں پر انہیں افسوس ہوا ہے۔
چوہدری نصیر عباس نے چوہدری شجاعت حسین کو ایک قد آور سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی بہت عزت کرتے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) نے ملک کو معاشی ڈیفالٹ سے بچا لیا: چوہدری نصیر عباس سدھو
انہوں نے مزید کہا کہ لالہ موسیٰ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح مقامی نمائندوں کا حق ہے۔ ان کے مطابق گجرات میں اربوں روپے کے منصوبے مکمل ہوئے، مگر مسلم لیگ (ن) نے کبھی ان پر اپنی ملکیت یا حق جتانے کی کوشش نہیں کی۔
