اٹلی میں 12 ٹن کٹ کیٹ چوری، حیران کن واردات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

یورپی ملک Italy میں ایک منفرد چوری کی واردات سامنے آئی ہے جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس بار چوروں نے سونا یا نقدی نہیں بلکہ مشہور چاکلیٹ KitKat کو نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق 12 ٹن وزنی چاکلیٹ سے بھرا ٹرک، جو Poland جا رہا تھا، راستے میں چوری کر لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ اس ٹرک میں 4 لاکھ 13 ہزار سے زائد کٹ کیٹ بارز موجود تھیں۔ کمپنی نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ہم لوگوں کو کٹ کیٹ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں، لیکن چوروں نے اسے کچھ زیادہ ہی سنجیدگی سے لے لیا۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کارگو چوری دنیا بھر میں کاروبار کے لیے بڑھتا ہوا مسئلہ بنتی جا رہی ہے، اگرچہ اس واقعے میں چوروں کے "ذوق” کو غیر معمولی قرار دیا گیا۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے اور میمز کی بھرمار ہوگئی، جہاں صارفین اس غیر معمولی چوری پر طنز و مزاح کرتے نظر آئے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter