گجرات پولیس کا عیدالفطر کے دوران پتنگ بازی اور ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں عیدالفطر کے موقع پر امن و امان کے قیام اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پولیس نے مؤثر کارروائیاں کیں۔

latest urdu news

ڈی پی او رانا عمر فاروق کی کمان میں گجرات پولیس نے پتنگ بازی، ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے خلاف سخت اقدامات کیے۔

کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 6 مقدمات درج کیے گئے اور 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 282 پتنگیں اور 31 دھات کی ڈوریں بھی برآمد کی گئیں۔

گجرات: تھانہ ڈنگہ پولیس کی کارروائیاں، قتل کیس کے دو اشتہاری ملزمان گرفتار

ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے خلاف کارروائیوں میں 7 مقدمات درج کیے گئے، 18 ملزمان گرفتار ہوئے اور 10 موٹر سائیکلز قبضہ پولیس میں لیے گئے۔

ڈی پی او گجرات نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں غیر قانونی سرگرمیوں سے باز رکھیں۔

گجرات پولیس نے واضح کیا کہ پتنگ بازی، ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے خلاف آئندہ بھی بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter