ایران میں جاری جنگ اور معاشی مشکلات کے دوران ایک مقامی سپر مارکیٹ نے انسانیت اور ہمدردی کی نئی مثال قائم کر دی۔ دکان کے باہر لگے ایک سادہ مگر متاثر کن پیغام نے عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی اور سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔
دکاندار کی جانب سے آویزاں ہاتھ سے لکھے گئے بورڈ پر درج تھا: “جتنی ضرورت ہو سامان لے جائیں، جنگ کے بعد ادائیگی کر دیں۔” اس پیغام نے نہ صرف مشکل حالات سے گزرنے والے لوگوں کے لیے آسانی پیدا کی بلکہ معاشرتی یکجہتی کو بھی اجاگر کیا۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ کشیدگی اور مہنگائی میں اضافے کے باعث ایران میں اشیائے خورونوش کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسے حالات میں اس دکاندار کا اقدام ایک بڑی سماجی مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
View this post on Instagram
ماہرین کے مطابق یہ عمل Wall of Kindness جیسی روایات کی جدید شکل ہے، جہاں لوگ ضرورت مندوں کے لیے اشیاء چھوڑ جاتے ہیں تاکہ وہ بلا جھجھک فائدہ اٹھا سکیں۔
حکام کی جانب سے حال ہی میں قومی اتحاد کو فروغ دینے کے اقدامات بھی کیے گئے ہیں، اور اس طرح کے واقعات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ مشکل وقت میں عوام ایک دوسرے کا سہارا بن رہے ہیں۔
