پاکستانی اداکارہ و میزبان Fiza Ali نے عید کے موقع پر اچانک اپنے نکاح کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی تصاویر بھی شیئر کیں، جو تیزی سے وائرل ہو گئیں۔
تصاویر میں فضا علی سادہ مگر خوبصورت انداز میں سیاہ لباس اور کڑھائی والے دوپٹے میں نظر آئیں، جبکہ ان کے شریکِ حیات اعجاز خان نے روایتی لباس کے ساتھ سادہ کوٹ پہن رکھا تھا۔ دونوں نے فوٹو شوٹ کے دوران ہاتھوں پر ایک دوسرے کے نام کی مہندی بھی سجائی۔
فضا علی نے اپنی پوسٹ میں جذباتی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 41 سال کی عمر میں اللہ نے انہیں وہ خوشی نصیب کی جس کا وہ طویل عرصے سے انتظار کر رہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی فرال نے نہ صرف اس فیصلے کو خوشی سے قبول کیا بلکہ شادی کے موقع پر ان کا بھرپور ساتھ بھی دیا۔
فضا علی سے تنازع: ڈاکٹر نبیہا کے شوہر حارث کھوکھر کا سخت ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی ان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ انہوں نے اپنی نئی زندگی کے آغاز پر مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ مسز اعجاز خان کے نام سے جانی جائیں گی۔
