پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں تیز، متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے اور نوٹسز جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان سعید کی نگرانی میں ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی کے حوالے سے بھرپور کارروائیاں جاری رہیں، جن کا مقصد عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

latest urdu news

جاری مہم کے دوران مجموعی طور پر 106 فوڈ پوائنٹس کی انسپیکشن کی گئی۔ ان میں سے 49 کو صفائی اور معیار بہتر بنانے کے لیے نوٹسز جاری کیے گئے، جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 11 مقامات پر جرمانے عائد کیے گئے۔ ان جرمانوں کی مجموعی مالیت 1 لاکھ 27 ہزار روپے رہی۔

کارروائیوں کے دوران 7 کلوگرام مضر صحت اور ممنوعہ اشیاء بھی تلف کی گئیں، تاکہ غیر معیاری خوراک کی فروخت کو روکا جا سکے اور عوامی صحت کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نگرانی میں ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی کارروائیاں جاری

ڈپٹی ڈائریکٹر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری خوراک فراہم کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، اور عوام کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter