جہلم میں پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائی، بہاولپور میں شہری کو کچلنے والا ٹرالا ڈرائیور گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: جہلم پولیس اور سیف سٹی جہلم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بہاولپور میں اوور اسپیڈنگ اور غفلت سے ٹرالا چلا کر شہری کو ٹکر مار کر جاں بحق کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس اور سیف سٹی جہلم نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بہاولپور میں اوور اسپیڈنگ اور لاپرواہی سے ٹرالا چلا کر ایک شہری کو جاں بحق کرنے والے ملزم کو تھانہ سٹی پولیس نے پانچ منٹ کے اندر ریسپانس کرتے ہوئے گرفتار کر لیا،سیف سٹی کے جدید کیمروں اور مربوط مانیٹرنگ سسٹم کی مدد سے ٹرالا کی لوکیشن بروقت ٹریس کی گئی اور فوری ریسپانس دیتے ہوئے ٹرالا اور اس کے ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا،

پولیس کے مطابق مشکوک ٹرالا جیسے ہی جہلم کے علاقے میں داخل ہوا تو سیف سٹی جہلم نے فوری طور پر تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

جہلم پولیس کی اہم کارروائی، تین پیشہ ور بھکاری خواتین گرفتار

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم کے فوری سدباب کے اقدامات مزید مؤثر بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter