حکومتِ پنجاب نے عیدالفطر کے موقع پر صوبے بھر میں تین سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 19، 20 اور 21 مارچ کو عید کی چھٹیاں ہوں گی۔ ان دنوں کے دوران تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور نیم سرکاری و خود مختار ادارے بند رہیں گے۔
حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد شہریوں کو عید کی خوشیاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ بھرپور طریقے سے منانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ تعطیلات کے بعد تمام سرکاری دفاتر نئے اوقاتِ کار کے مطابق دوبارہ کھلیں گے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت پاکستان نے بھی عید کے لیے 20 اور 21 مارچ کو سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
عیدالفطر پر مسافروں کے لیے خوشخبری: پاکستان ریلوے کی 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان
اعلان کے مطابق ہفتے میں 5 یا 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں جمعہ اور ہفتہ کو عید کی چھٹی ہوگی، جبکہ 22 مارچ کو اتوار اور 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی عام تعطیل کے باعث سرکاری ملازمین کو مسلسل چار چھٹیاں میسر آئیں گی۔
