اسلام آباد: وزیر دفاع Khawaja Asif نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی 78 سالہ تاریخ میں کئی غلطیاں کیں، تاہم افغانوں کی طویل مہمان نوازی سب سے بڑی غلطی تھی، جس پر اللہ سے معافی مانگتے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان پر افغانستان کے اسپتال پر حملے کے الزامات لگانے والے وہ عناصر ہیں جو خود مساجد، نمازیوں، عام شہریوں، بازاروں اور اسکولوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ اور ریاست پر حملوں میں ملوث وہی لوگ ہیں جنہیں پاکستان گزشتہ پچاس برس سے پناہ دیتا آیا ہے۔ ان کے مطابق ان عناصر نے کیے گئے وعدوں کی پاسداری نہیں کی بلکہ اربوں روپے کی ادائیگی کے لیے دباؤ اور تاوان کا راستہ اختیار کیا۔
افغان حکومت پر مزید اعتماد نہیں کیا جا سکتا، ہمیشہ دہشت گردی کی پشت پناہی کی: وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نہ صرف افغان مہاجرین کو پناہ دی بلکہ ان کے لیے ایک سپر پاور کے خلاف بھی کھڑا ہوا اور تین نسلوں تک مہمان نوازی کی۔ تاہم ان کے بقول یہ پالیسی ایک بڑی غلطی ثابت ہوئی، جس پر قوم کو سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔
