Gujrat میں عالم گڑھ کھاریاں روڈ جلالپور جٹاں کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تیز رفتاری کے باعث ہونے والے تصادم میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
Rescue 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع رات 8 بج کر 31 منٹ پر کنٹرول روم کو موصول ہوئی، جس کے فوراً بعد امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس میں 15 سالہ شہزاد ولد احسان، سکنہ فتح پور، شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
گجرات: تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل درخت سے ٹکرا گئی، ماں بیٹی جاں بحق، بیٹا شدید زخمی
حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 25 سالہ احسان گل، 16 سالہ دانش علی اور 18 سالہ سعد علی شامل ہیں، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
ریسکیو ٹیم نے جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو Aziz Bhatti Shaheed Hospital منتقل کر دیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
