پولیس لائن گجرات مسجد میں تکمیل قرآن کے حوالہ سے محفل کا انعقاد کیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

محفل میں ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق، ایس پی انویسٹی گیشن گجرات مہر ریاض ناز، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر سمیت دیگر پولیس افسران و ملازمان نے شرکت کی

latest urdu news

محفل میں پولیس لائن اور ڈی پی او کمپلیکس کی مساجد میں نماز تروایح میں قرآن کریم سنانے والے حفاظ اکرام کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا۔

ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے پولیس لائنز مسجد میں نمازِ تراویح کے دوران قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل کرنے پر امام مسجد کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر ڈی پی او گجرات نے حفاظ اکرام کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ قرآنِ پاک کی خدمت کرنے والوں کو دنیا و آخرت میں عزت و کامیابی عطا فرمائے اور ہم سب کو قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا کرے۔ آمین۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter