عراق کے دارالحکومت میں واقع کے قریب میزائل حملہ کیا گیا ہے جس کے بعدامریکی سفارتخانے کے اطراف کے علاقے سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ حملے کے فوراً بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی جبکہ امریکی اور عراقی حکام نے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق میزائل گرین زون کے قریب گرے جہاں غیر ملکی سفارتخانے اور سرکاری عمارتیں موجود ہیں۔ حملے کے بعد سائرن بجائے گئے اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے۔ فوری طور پر کسی بڑے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے کا الزام ایران نواز مسلح گروہوں پر لگایا جا رہا ہے جو ماضی میں بھی ایسے حملوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔ تاہم ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی باضابطہ ذمہ داری قبول نہیں کی۔
بغداد میں امریکی سفارتخانے پر مبینہ ڈرون حملہ، سفارتی کمپاؤنڈ سے دھواں اٹھنے کی اطلاعات
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں امریکی شہریوں کو محتاط رہنے اور سیکیورٹی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ سفارتخانے نے اپنے عملے اور شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے حملے خطے میں عدم استحکام کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایسے واقعات میں اضافہ ہوا تو یہ صورتحال علاقائی سیکیورٹی اور سفارتی تعلقات پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔
