روس ایران کی کچھ مدد کر رہا ہے مگر ایرانی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکے گی، ٹرمپ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی موجودہ حکومت زیادہ عرصہ برقرار نہیں رہ سکے گی اور بالآخر ایرانی عوام خود اس نظام کو تبدیل کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو روس کی جانب سے کچھ حد تک مدد مل رہی ہے۔

latest urdu news

فاکس نیوز ریڈیو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا روسی صدر ولادیمیر پوٹن ایران کی مدد کر رہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ممکن ہے روس کسی حد تک ایران کی مدد کر رہا ہو۔ ان کے مطابق روس کو یہ احساس ہے کہ امریکا یوکرین کی مدد کر رہا ہے، اسی لیے عالمی طاقتیں اپنے اپنے اتحادیوں کی حمایت کرتی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا بھی یوکرین کی مدد کر رہا ہے اور چین بھی اسی طرح کے مؤقف کا اظہار کر سکتا ہے۔ ان کے بقول عالمی سیاست میں اکثر ممالک اپنے مفادات اور اتحادیوں کے مطابق فیصلے کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ روس ایران کو امریکی فوجی نقل و حرکت اور فضائی سرگرمیوں سے متعلق انٹیلیجنس معلومات فراہم کر رہا ہے۔ اس دعوے کی تصدیق بعض امریکی انٹیلیجنس ذرائع کی جانب سے بھی کی گئی تھی۔

ٹرمپ نے ایران میں رجیم چینج کی کوشش نہ روکی تو تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے: روسی انتباہ

تاہم امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پینٹاگون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی میں روس اور چین کا کردار فیصلہ کن عنصر نہیں ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کی حکومت فوری طور پر نہیں گرے گی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس میں تبدیلی آ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ بالآخر ایرانی عوام ہی موجودہ حکومتی نظام کو تبدیل کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حالیہ حملوں کے باوجود ایران میں ابھی تک بڑے پیمانے پر احتجاج یا حکومتی اداروں سے کسی بڑے پیمانے پر علیحدگی کے واضح آثار سامنے نہیں آئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter