امریکا کی ایران پر معاشی گرفت سخت، کروڑوں ڈالر کے کرپٹو اثاثے ضبط کرنے کا دعویٰ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا کے وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکام نے ایران سے منسلک تقریباً 500 ملین ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے ضبط کر لیے ہیں، جسے تہران پر بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ بیسنٹ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر تقریباً 350 ملین ڈالر کے کرپٹو اثاثے تحویل میں لیے گئے، جبکہ حالیہ کارروائیوں میں مزید 100 ملین ڈالر شامل ہونے کے بعد مجموعی رقم تقریباً نصف ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ایرانی بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔

امریکی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ یہ اقدامات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات پر کیے جا رہے ہیں، جنہوں نے گزشتہ برس ایران کے خلاف معاشی دباؤ بڑھانے کی مہم شروع کرنے کا حکم دیا تھا، جبکہ حالیہ ہفتوں میں اس دباؤ کو مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امریکا دیگر ممالک اور بین الاقوامی کمپنیوں پر بھی زور دے رہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کاروباری تعلقات محدود کریں۔ خاص طور پر ایرانی تیل خریدنے والوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ پابندیوں کی زد میں آ سکتے ہیں، جن میں ثانوی پابندیاں بھی شامل ہو سکتی ہیں۔

امریکا کا مؤقف: ایران کے خلاف جنگ قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے لڑی گئی

امریکی حکام کے مطابق یہ معاشی دباؤ اور بحری ناکہ بندی ایران کی معیشت پر طویل مدتی اثرات ڈال سکتی ہے۔ تاہم ایران نے ان اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی پالیسیوں سے عالمی تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی مؤقف پر تنقید کرتے ہوئے اسے غیر مؤثر قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات ایران کو دبانے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter