6
اسسٹنٹ کمشنر عبدالقادر زرکون نے سبزی و فروٹ منڈی گجرات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کی۔
دورے کے دوران انہوں نے نیلامی کے طریقہ کار، قیمتوں اور مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کی سپلائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ نیلامی کے عمل کو مکمل طور پر شفاف بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔
گجرات میں انسداد بھیک مہم، 10 بچوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام منتقل کیا گیا
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو پھل اور سبزیاں مناسب اور مقررہ قیمتوں پر فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اس سلسلے میں مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی۔
