مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: وزیراعظم ہنگامی سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف چند گھنٹوں کے ہنگامی سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

latest urdu news

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسن اندرابی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب گئے ہیں۔ دورے میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے، جس میں خطے میں جاری کشیدگی، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مجتبیٰ خامنہ ای کو تعزیتی خط، ایران سے یکجہتی کا اظہار

ترجمان کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے اور دو طرفہ قریبی مشاورت، خطے میں امن و سلامتی اور دیگر اہم امور پر رابطوں کا حصہ ہے۔ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے، جنگ بندی، مذاکرات اور سفارتکاری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter