اسپین نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسپین کی حکومت نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے، جس کی تصدیق بدھ کو شائع ہونے والے سرکاری گزٹ میں کی گئی۔

latest urdu news

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپین کی وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ تل ابیب میں اسپین کا سفارت خانہ اب ناظم الامور کی سربراہی میں کام کرے گا۔

اسپین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات 1986 میں قائم کیے تھے، تاہم دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی رہی ہے۔ اسپین نے غزہ میں جنگ اور ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی بھی سخت مخالفت کی تھی۔

گزشتہ روز اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی ممکنہ جنگ کی مخالفت کے باوجود، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پابندیوں کی دھمکیوں کے باوجود، اسپین اور امریکا کے تعلقات معمول کے مطابق برقرار ہیں۔

امریکہ اور اسرائیل کے حملے جاری رہے تو خطے سے تیل کی ترسیل روک سکتے ہیں: ایرانی پاسدارانِ انقلاب

اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کی حکومت نے گزشتہ ہفتے ایران کے خلاف جنگ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کی تھی اور امریکی طیاروں کو جنوبی اسپین میں واقع مشترکہ فوجی اڈوں کو ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے سے بھی روک دیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter