بھارت میں تیندوے کا حملہ، مزدور ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں تیندوے کے حملے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ یہ واقعہ جملا گاؤں میں پیش آیا جہاں جنگلی جانور نے ایک مزدور کو نشانہ بنایا۔

latest urdu news

بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت پرکاش لال کے نام سے ہوئی ہے جو قریبی چیوالو گاؤں میں مستری کا کام کر رہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق پرکاش لال کام ختم کرنے کے بعد اپنے گاؤں واپس جا رہا تھا کہ راستے میں تیندوے نے اس پر حملہ کر دیا۔ جانور اسے گھسیٹ کر تقریباً پچاس میٹر دور جھاڑیوں میں لے گیا جہاں بعد میں اس کی لاش ملی۔

گاؤں والوں کو واقعے کا علم منگل کی صبح اس وقت ہوا جب جھاڑیوں میں پرکاش لال کی لاش دیکھی گئی۔ حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر سڑک پر گھسیٹے جانے کے نشانات بھی ملے ہیں۔

بھارت: 30 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والا ہاتھی منفرد طریقے سے بچا لیا گیا

واقعے کے بعد گاؤں کے لوگوں نے تیندوے کو پکڑنے کے مطالبے کے ساتھ احتجاج کیا، جس پر حکام نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ جنگلی جانور کو پکڑنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter