مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں اموات کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 1230 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
اسی دوران لبنان پر جاری اسرائیلی حملوں میں بھی 77 افراد شہید ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ایران کے حملوں میں اسرائیل میں 11 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 6 امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق امارات میں ایرانی حملوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ بحرین میں ایک میزائل مار گرانے کے بعد صنعتی علاقے میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوا۔
ایران کے پاس 50 ہزار میزائل، امریکا اور اسرائیل کے مہنگے دفاعی سسٹمز پر دباؤ بڑھ گیا
کویت میں ایرانی حملوں کے باعث 2 کویتی فوجیوں سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مزید برآں عمان کی ایک بندرگاہ پر آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے والے پروجیکٹائل حملے میں ایک شخص ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
یہ صورتحال خطے میں کشیدگی کی شدت اور انسانی نقصان کے بڑھتے ہوئے خطرے کی عکاسی کرتی ہے۔
