پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 5 لاکھ 50 ہزار 562 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح، ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 8 ہزار 574 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 47 ہزار 18 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 100 ڈالرز بڑھ کر 5278 ڈالرز ہو گیا ہے۔
سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی تولہ 3 ہزار 400 روپے مہنگا
یہ اضافہ سرمایہ کاروں اور صارفین دونوں کے لیے اہم خبر ہے، کیونکہ سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ ملکی معیشت اور مالیاتی فیصلوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔
