انگلینڈ کی فتح، پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امید زندہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ نے نیو زی لینڈکو 4 وکٹوں سے شکست دے دی، جس کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کی امید برقرار ہے۔

latest urdu news

کولمبو میں کھیلے گئے اس مقابلے میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 160 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں انگلش ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں مطلوبہ اسکور حاصل کر لیا۔

انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ٹام بینٹن نے 33 رنز اسکور کیے جبکہ ہیری بروک 26 اور سیم کرن 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ریحان احمد نے بھی 19 رنز کی کارآمد اننگز کھیلی۔

اس نتیجے کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی اُمیدیں زندہ ہو گئی ہیں۔ اگر پاکستان اپنے اگلے میچ میں سری لنکا کو شکست دے دیتا ہے تو سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سُپر 8 مرحلہ: انگلینڈ کی سری لنکا کے خلاف 51 رنز سے کامیابی

پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سری لنکا کو کم از کم 65 رنز سے ہرانا ہوگا یا ہدف 13 اوورز کے اندر حاصل کرنا ہوگا تاکہ بہتر نیٹ رن ریٹ کے ذریعے اگلے مرحلے میں رسائی ممکن بنائی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter