بنگلادیش میں 5.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے جھٹکے دارالحکومت ڈھاکا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ احتیاطاً گھروں، دفاتر اور کاروباری مراکز سے باہر نکل آئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ اچانک آیا جس کے بعد چند لمحوں تک عمارتیں لرزتی رہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی شہریوں کی جانب سے جھٹکے محسوس ہونے کی تصدیق کی گئی۔
یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 35 کلو میٹر تھی، جس کے باعث جھٹکے نسبتاً وسیع علاقے میں محسوس کیے گئے۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
