خرم دستگیر کے کزن کے گھر بڑی چوری، گھریلو ملازمہ لاکھوں روپے اور زیورات لے کر فرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ کے علاقے سیٹیلائٹ ٹاؤن میں ایک بڑی چوری کی واردات سامنے آئی ہے جہاں گھریلو ملازمہ نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے نقد اور قیمتی زیورات لے کر فرار ہو گئی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کے کزن عاطف صابر خان کے گھر پیش آیا۔

latest urdu news

پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمہ نے گھر سے سات لاکھ روپے نقد اور چوبیس لاکھ روپے مالیت کے زیورات لے لیے۔ اہل خانہ کو اس واردات کا علم اس وقت ہوا جب گھر میں موجود الماریوں اور لاکرز کی جانچ کی گئی اور نقدی اور زیورات غائب پائے گئے۔ واقعے کے فوری بعد مقامی پولیس کو اطلاع دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات کا آغاز کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمہ کو گھر کے معاملات اور سامان کی جگہوں کے بارے میں مکمل معلومات حاصل تھیں، جس کی وجہ سے وہ نقدی اور زیورات تک رسائی حاصل کر سکی۔ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس اہلکار معاملے کی مکمل چھان بین کر رہے ہیں تاکہ ملزمہ کو جلد گرفتار کیا جا سکے اور مسروقہ رقم اور زیورات برآمد کیے جا سکیں۔

نواز شریف نے بلوچستان میں مذاکرات کی تجویز دی ہے، خرم دستگیر

حکام کے مطابق اس نوعیت کے واقعات میں اکثر اندرونی معلومات رکھنے والے افراد ملوث ہوتے ہیں، اسی لیے کیس کے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پولیس نے شہریوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ گھریلو ملازمین کی بھرتی سے پہلے مکمل تصدیق اور اندراج کریں تاکہ اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے۔

اس واردات نے شہریوں میں تشویش پیدا کر دی ہے اور اہل خانہ کو اپنے گھریلو معاملات اور قیمتی اشیاء کی حفاظت کے لیے مزید احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter