گرین ٹاؤن چوکی کی کارروائی، موٹر سائیکل چور گینگ اور منشیات فروش گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں تھانہ سول لائن کی چوکی گرین ٹاؤن نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، جبکہ منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کارروائیاں ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایات پر کی گئیں۔

latest urdu news

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی سٹی سرکل ظفر اقبال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سول لائن ضیغم عباس ایس آئی نے اپنی ٹیم اور انچارج چوکی گرین ٹاؤن نوید اشرف اے ایس آئی کے ہمراہ موٹر سائیکل چوروں کے خلاف آپریشن کیا۔ اس دوران دو رکنی شہزاد عرف شہزادو گینگ کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں شہزاد عرف شہزادو ولد محمد اعظم سکنہ محلہ قدرت آباد بستی وزیر آباد اور کامران ولد محمد جاوید سکنہ محلہ قدرت آباد بستی وزیر آباد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چار مسروقہ موٹر سائیکلیں اور موٹر سائیکلوں کے مختلف پارٹس بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ برآمد شدہ سامان کو قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

لالہ موسیٰ: خواتین چور گینگ،دکان سے 7 سوٹ چرا لے گیا

ادھر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم دانش ولد نوازش سکنہ مہمندہ سے پانچ لیٹر شراب جبکہ ملزم حماد افضل ولد محمد افضل سکنہ چاہ بڈھا گجرات سے ڈیڑھ لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں گی

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter