غزہ میں پائیدار امن کے لیے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں روکنی ہوں گی:شہباز شریف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں پائیدار امن قائم کرنے کے لیے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر ختم کرنے پر زور دیا ہے۔

latest urdu news

غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی بروقت کوششوں کی بدولت پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ روک دی گئی، جس سے ہزاروں جانیں بچائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی مداخلت نے جنوبی ایشیا کو ایک بڑے انسانی اور معاشرتی بحران سے بچایا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین پر مکمل حق حاصل ہونا چاہیے اور ایک آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ آج کا دن مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے ایک سنہری موقع ہے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطینی عوام کے حقوق کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے

وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں جاری سیزفائر کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند کیا جانا چاہیے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور علاقے میں امن و استحکام قائم ہو۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ تنازعات کے پرامن حل اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے۔

شہباز شریف کے خطاب سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے اپنی سفارتی کوششوں کو جاری رکھے گا اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے حصول کے لیے بین الاقوامی فورمز پر اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter