کراچی: ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے پری لائسنس ڈرائیونگ ٹریننگ لازمی قرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: سندھ حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے پری لائسنس ڈرائیونگ ٹریننگ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اب بغیر تربیت مکمل کیے کوئی بھی ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔

latest urdu news

اجلاس اور فیصلے

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کے 50ویں اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں تعلیم، ٹرانسپورٹ، سیاحت اور ماحولیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا اور کئی اہم پالیسیوں کی منظوری دی گئی۔

سندھ بھر میں ایچ ٹی وی (ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز) اور ایل ٹی وی (لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز) کے لیے ڈرائیور ٹریننگ اسکول قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ ڈرائیورز کو عالمی معیار کی تربیت دی جا سکے۔

تربیت اور ہدف

اجلاس میں پانچ سال کے دوران تقریباً ایک لاکھ ڈرائیورز کو تربیت اور لائسنس دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کو معیاری تربیت دے کر انہیں نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

پنجاب میں دبئی طرز کا ڈرائیونگ لائسنس پوائنٹس سسٹم نافذ

دیگر منصوبے اور ہدایات

اجلاس میں ماحولیاتی سیاحت اور جنگلات کے تحفظ کے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ماربل سٹی کراچی منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس پر تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ اقدام نہ صرف ڈرائیورز کی مہارت میں اضافہ کرے گا بلکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے اور حادثات کی شرح کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ نئے اسکولز اور تربیتی پروگرامز کے ذریعے سندھ میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا عمل زیادہ منظم اور محفوظ بنایا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter