اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ، عمران خان کی بہنیں روک لی گئیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے چکری انٹرچینج، گورکھ پور، فیکٹری ناکہ، اڈیالہ جیل اور داہگل سمیت اڈیالہ روڈ پر پانچ ناکے قائم کیے ہیں۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق غیر متعلقہ افراد کے فیکٹری ناکہ پر آنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اور پولیس نے پانچ غیر متعلقہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

اسی دوران بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کو پولیس نے چکری ناکہ پر روک لیا۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔

یہ اقدامات اس وقت کیے گئے ہیں جب علیمہ خان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کے لیے اپوزیشن اتحاد کی قیادت کی تیاریاں جاری تھیں۔

عمران خان کی صحت پر پی ٹی آئی پروپیگنڈا کر رہی ہے: محسن نقوی

واضح رہے کہ گزشتہ منگل علیمہ خان کے دھرنے کے دوران ایک مسلح شخص کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا۔

اس صورتحال کے پیش نظر پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ راستوں اور ناکوں سے تعاون کریں تاکہ اڈیالہ جیل اور آس پاس کے علاقے میں امن و امان قائم رہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter