جہلم: ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفتاب اشرف نے سبزی و فروٹ منڈی جادہ میں اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کر کے غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا۔
آپریشن کے دوران دکانداروں کی جانب سے مارکیٹ میں قائم غیر قانونی اسٹالز اور دیگر رکاوٹیں ہٹائی گئیں، تاکہ آمد و رفت کے راستے کلیئر کیے جا سکیں اور شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ اہلکاروں نے دکانداروں کو ہدایت دی کہ سرکاری حدود میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا تجاوز برداشت نہیں کی جائے گی۔
اس اقدام کا مقصد مارکیٹ میں نظم و ضبط قائم کرنا اور شہریوں کے لیے آسان اور محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانا ہے۔ حکام نے کہا کہ آئندہ بھی ایسی کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی تاکہ تجارتی مقامات پر قانونی حدود کا احترام یقینی بنایا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر نالوں کی صفائی آپریشن جاری
یہ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن جہلم انتظامیہ کی جانب سے شہری سہولت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے، اور مارکیٹ کے نظم و نسق میں بہتری لانے کے لیے مستقل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
