7
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی آمد کے حوالے سے ضلع گجرات میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
مریم نواز شریف 16 فروری بروز سوموار کو یونیورسٹی آف گجرات (UOG) کا دورہ کریں گی، جہاں وہ طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب میں شرکت کریں گی۔
اعلیٰ سطح کا اجلاس اور سیکیورٹی انتظامات اور دورے کو حتمی شکل دینے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس گجرات میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ شیڈول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ پروگرام کو منظم طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔
مریم نواز کے ہمراہ صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین بھی موجود ہوں گے۔ یونیورسٹی آمد پر وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور الحق مہمانوں کا بھرپور استقبال کریں گے۔
