9
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے محمود بوٹی کے علاقے میں بڑے پیمانے پر بجلی کی چوری کا سراغ لگا کر کارروائی کی۔
ایس ای لیسکو فیضان بٹ کے مطابق، علاقے میں چوری کی بجلی سے رولنگ مل، سروس اسٹیشن اور ٹیوب ویل چلائے جا رہے تھے، جبکہ درجنوں گھروں میں بھی غیر قانونی بجلی استعمال ہو رہی تھی۔
کارروائی کے دوران لیسکو اہلکاروں نے 2 ٹرانسفارمر اور علاقے سے تمام غیر قانونی کیبلز قبضے میں لے لیے۔ بجلی چوری میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے ایک لاکھ 20 ہزار یونٹس کے ڈیٹیکشن بل بھی جاری کیے گئے ہیں۔
لیسکو میں سولر گرین میٹرز پر عارضی پابندی، صارفین متاثر
فیضان بٹ نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں بجلی کی چوری روکنے اور صارفین کو بروقت اور قانونی بجلی فراہم کرنے کے لیے ضروری ہیں۔
