ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے اپنے دفتر میں سائلین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سننے کے بعد فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں کی ریونیو، صفائی ستھرائی اور دیگر محکمانہ امور سے متعلق درخواستوں کا انفرادی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ سائلین کو دفاتر کے چکر لگوانے کے بجائے ان کے جائز کام میرٹ پر فوری مکمل کیے جائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے مانیٹرنگ سیل کو بھی تاکید کی کہ موصول ہونے والی درخواستوں پر ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ باقاعدگی سے پیش کی جائے تاکہ شفافیت اور بہتر گورننس کو یقینی بنایا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کا رورل ہیلتھ سینٹر للہ کا دورہ
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عمل جاری رہے گا اور عوام کی خدمت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ کسی بھی سرکاری دفتر میں سائلین کے ساتھ ناروا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کی عوامی رسائی اور حکومتِ پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات مقامی سطح پر عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کریں گے۔
