ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کا رورل ہیلتھ سینٹر للہ کا دورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم – ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان نادیہ پروین کے ہمراہ رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) للہ کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایمرجنسی، وارڈز، لیبارٹری اور فارمیسی کا جائزہ لیا گیا تاکہ مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے ملاقات کی اور ہسپتال کے عملے کے رویے، ادویات کی دستیابی اور مفت فراہمی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کے انتظامی امور کی نگرانی باقاعدگی سے کریں اور ادویات کے اسٹاک کو برقرار رکھیں۔

اس موقع پر میر رضا اوزگن نے ہسپتال میں صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور تمام طبی مشینری فعال ہونی چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ دور دراز علاقوں کے مراکزِ صحت میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی موجودگی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر دینہ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کی سہولت کے لیے دستیاب تمام وسائل استعمال کیے جائیں اور کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ معیارِ طبی خدمات میں کمی ہرگز قابل قبول نہیں اور عوام کو بہترین علاج فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter