117
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایت پراور ڈی ایس پی سرائے عالمگیرسرکل ڈاکٹرممتازاحمد میکن کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ بولانی غلام رسول سب انسپکٹر نےاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف کارروائیوں کے دوران3ملزمان گرفتار کر لیے۔گرفتار ملزمان میں1- طارق ہاشمی سے1420گرام چرس2-شیرازسے10لیٹرشراب 3-عبدالرحمن سے5پتنگیں برآمدکرلیں۔
اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیرراحیل عارف نےبھی اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش یاسر الطاف کوگرفتارکر کےاس کے قبضہ سے1360گرام چرس برآمدکرلی۔پولیس نےگرفتارملزمان کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
