راکیش روشن بھتیجے کی شادی میں خواجہ سرا سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی وڈ کے سینئر ڈائریکٹر راکیش روشن اپنے بھتیجے ایشان روشن کی شادی کی تقریب میں خواجہ سرا سے الجھ پڑے، اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

latest urdu news

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریب میں راکیش روشن بھی شریک تھے، اور خوشی کے ماحول کے دوران اچانک یہ تکرار سامنے آئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکیش روشن ایک خواجہ سرا سے بحث کر رہے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو جواب دے رہے ہیں۔

واقعے کے بعد ہدایتکار راکیش روشن اپنے بھتیجے کے ساتھ میڈیا کے سامنے تصاویر بنواتے بھی دیکھے گئے، جس سے شادی کی تقریب کے خوشگوار ماحول کو بحال کرنے کی کوشش کی گئی۔

سیلفی نہ لینے پر بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا پر مداح برہم، نازیبا الفاظ کہہ ڈالے

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر مختلف قسم کے تبصرے کیے۔ ایک صارف نے طنزاً کہا کہ "10 لاکھ مانگ لیے ہوں گے کیونکہ یہ کروڑوں کماتے ہیں نا!” جبکہ دوسرے نے سوال اٹھایا کہ "دعائیں لینے آئے تھے یا لوٹنے؟” اور راکیش روشن کی حرکت پر تنقید کی۔

واضح رہے کہ بھتیجے ایشان نے اپنی طویل مدتی ساتھی ایشوریا کے ساتھ شادی کی، جس میں خاندان کے تمام افراد نے شرکت کی۔ شادی کی تقریب میں خوشی اور جشن کے لمحات بھی دیکھنے کو ملے، اور یہ واقعہ صرف چند لمحوں کے لیے سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter